پیر 19 اکتوبر 2026 - 13:18
مجمع طلابِ سکردو کے صدارتی انتخابات؛ حجت الاسلام ساجد محمدی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

حوزہ/مجمع طلابِ سکردو کے زیرِ اہتمام دخترِ شیرِ خدا حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے جشنِ ولادت کی مناسبت سے ایک پُروقار اور بابرکت تقریب منعقد ہوئی، جس میں حضرت زینب کبریٰؑ کی عظیم شخصیت، سیرت و کردار اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے آپؑ کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع طلابِ سکردو کے زیرِ اہتمام دخترِ شیرِ خدا حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے جشنِ ولادت کی مناسبت سے ایک پُروقار اور بابرکت تقریب منعقد ہوئی، جس میں حضرت زینب کبریٰؑ کی عظیم شخصیت، سیرت و کردار اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے آپؑ کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

مجمع طلابِ سکردو کے صدارتی انتخابات؛ حجت الاسلام ساجد محمدی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

اس موقع پر مجمع طلابِ سکردو کے سال 2026ء و 2027ء کے لیے منتخب ہونے والے نئے میر کارواں حجت الاسلام ساجد محمدی اور ان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

مجمع طلابِ سکردو کے صدارتی انتخابات؛ حجت الاسلام ساجد محمدی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

تقریب میں حجت الاسلام ساجد محمدی نے مجمع طلابِ سکردو کے نئے صدر اور میرِ کارواں کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

ان کی سربراہی میں نئی کابینہ کے اراکین نے بھی حلف اٹھایا اور مجمع کے علمی، تربیتی، تبلیغی اور فلاحی مقاصد کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نومنتخب صدر نے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، اخلاص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مجمع طلابِ سکردو کے صدارتی انتخابات؛ حجت الاسلام ساجد محمدی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

تقریب کے دوران مجمع طلابِ سکردو کے سابق صدر، حجت الاسلام شیخ نذیر عرفانی کی گزشتہ دورِ صدارت میں انجام دی گئی خدمات اور تنظیمی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر مجمع کے لیے ان کی محنت اور کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی خدمات کو مجمع کے تنظیمی سفر کا ایک قابلِ قدر حصہ قرار دیا گیا۔

مجمع طلابِ سکردو کے صدارتی انتخابات؛ حجت الاسلام ساجد محمدی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

تقریب کے اختتام پر نومنتخب صدر مولانا ساجد محمدی اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ نئی کابینہ تنظیم کے علمی، تربیتی، تبلیغی اور فلاحی اہداف کے حصول کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے مجمع طلاب سکردو، قم میں مقیم سکردو کے علماء و طلاب کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو کئی سالوں سے علمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

مجمع طلابِ سکردو کے صدارتی انتخابات؛ حجت الاسلام ساجد محمدی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

یاد رہے گزشتہ دنوں مجمع کے صدارتی انتخابات منعقد ہوئے؛ جس کے نتیجے میں حجت الاسلام ساجد محمدی آئندہ دو سال کے لیے مجمع کے صدر منتخب ہوئے۔

انتخابات میں مجمع کے سابق صدر حجت الاسلام شیخ نذیر عرفانی اور حجت الاسلام ساجد محمدی نے حصہ لیا۔

مجمع طلابِ سکردو کے صدارتی انتخابات؛ حجت الاسلام ساجد محمدی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha